بانڈی پورہ گریز روڈ اور تاریخی مغل روڈ کو بند کر دیا گیا رابطہ سڑکوں کو گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے بند کر دیا گیا

سری نگر()مقبوضہ کشمیر میں تازہ برفباری کے بعدبانڈی پورہ گریز روڈ اور تاریخی مغل روڈ کو بند کر دیا گیا ہے ۔شوپیاں اور پونچھ،راجوری اضلاع کو ملانے والی مغل روڈ کو پیر کی گلی کے قریب تازہ برف باری ہونے کے بعد بند کر دیا گیا۔ وادی کے بالائی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئیں جس دوران کئی ایک اہم رابطہ سڑکوں کو گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے احتیاطی طور پر بند کر دیا گیا۔ شہر سری نگر سمیت وادی کے متعدد علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہا۔۔بارہمولہ ضلع کے میدانی علاقوں میں صبح سے ہی تیز بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جبکہ بالائی علاقوں میں تازہ برف باری ہوئی ہے جس سے لوگ گھروں میں ہی محصور ہو کر رہ گئے۔گلمرگ میں3انچ ، افروٹ میں 4انچ اور کھلن مرگ میں 4انچ تازہ برف ریکارڈ کی گئی ہے ۔ رفیع آباد ، سوپور ، ناروہ اور دیگر بالائی علاقوں میں تیز بارشوں کاسلسلہ شام دیر گئے تک جاری تھا ۔ کپوارہ  ضلع کے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری  ہوئی