مقبوضہ کشمیر میں بھارت دشمن عناصر کے خلاف ایک نئی ایجنسی قائم

سری نگر() بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں بھارت دشمن عناصر کے خلاف  ایک نئی ایجنسی قائم کر دی ہے  ۔ سی آئی ڈی، ای ڈی، این آئی اے اور دیگر ایجنسیوں کے بعد اب جموں کشمیر میں تحقیقاتی ایجنسی یعنی ایس آئی اے قائم  کر دی گئی ۔ ریاستی اخبار کے مطابق  ایس آئی اے ایک نوڈل ایجنسی کے طور پر کام کرے گی اور قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے اور دیگر  بھارتی  ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کرے گی تاکہ عسکریت پسندی سے متعلق مقدمات کی تیزی کے ساتھ تفتیش کی جا سکے۔ ایک سرکاری حکم میں تمام پولیس اسٹیشنوں کے  سربراہوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ عسکریت پسندی سے متعلق مقدمات کے اندراج کو فوری اور لازمی طور پر ایس آئی اے کو مطلع کرے گا۔