
مقبوضہ جموں وکشمیر برف میں پھنسے دوافراد جاں بحق
سرینگر24اکتوبر ()غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع اسلام آباد کے علاقے سنتھن درے میں برف میں پھنس جانے والے دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دو دیگر کو بچا لیا گیا۔
ایک ریسکیو ٹیم سنتھن درے میںاس مقام پر پہنچی جہاں چار افراد برف میں پھنسے ہوئے تھے۔پولیس نے بتایا کہ آج صبح 5 بجے کے قریب ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کی۔ ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا ہسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ دیگر دو افرادکو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔