بھارتی حکومت اضافی نیم فوجی دستوں کی 50 کمپنیاں مقبوضہ کشمیر بھیج رہا ہے نیم فوجی دستوں کی تعیناتی کا مقصد کشمیریوں کی جاری تحریک آزادی کو دبانا ہے

سری نگر() ریاستی اخبار گریٹر کشمیر کے مطابق  بھارتی حکومت  اضافی نیم فوجی دستوں کی 50 کمپنیاں مقبوضہ کشمیر بھیج رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق  مزید فورسزاہلکاروں کو وادی کشمیر کے مختلف علاقے بالخصوص سرینگر میں تعینات کیا گیا ہے۔سرینگر شہر کی سڑکوں پر مزید بنکر تعمیر گئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کی نقل و حرکت شدید متاثر ہوئی ہے۔ کے پی آئی کے مطابق اضافی نیم فوجی دستوں کی تعیناتی کا مقصد کشمیریوں کی جاری تحریک آزادی کو دبانا ہے ۔ اخبار کے مطابق  بھارتی  وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کے روز وادی کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ گورنر ہاوس میں فوجی  اور سول انتظامیہ کے اعلی عہدیداروں نے اجلاس میں شرکت کی ، جن میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا ، اور فوج ، سی آر پی ایف ، پولیس اور دیگر ایجنسیوں کے سینئر سیکورٹی حکام شامل تھے۔