یورپی یونین مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں کو رکوائے ، مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔علی رضا سید

برسلز() چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے ذرائع اور اثرورسوخ کو استعمال کرکے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں کو رکوائے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق، مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔کے پی آئی کے مطابق علی رضا سید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی گھمبیر صورتحال پر اراکین یورپی پارلیمنٹ کا تازہ مراسلہ اہمیت کا حامل ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خراب صورتحال پر یورپی پارلیمنٹ کے سولہ اراکین کا خط بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو دنیا کے سامنے لانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کئی دہائیوں سے خراب ہے اور اب پانچ اگست  سے جب سے بھارت نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی ہے، اس خطے کی صورتحال مزید خواب ہوگئی ہے۔چیئرمین کشمیرکونسل ای یو نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے ذرائع اور اثرورسوخ کو استعمال کرکے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکوائے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق، مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔