ادھم پور میں ٹریفک حادثے میں2افراد جاں بحق ادھم پور میںسیبوں سے بھراٹرک ایک کھائی میں گر گیا

سری نگر()ادھم پور میں ٹریفک کے ایک حادثے میں2افراد جاں بحق  ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سیبوں سے بھراٹرک  ایک کھائی میں گر گیا۔ ڈرائیور مدثر احمد بٹ ساکنہ سوپور بارہمولہ اس حادثے میں جان بحق ہو گیا۔ اس دوران گول میلہ ادھمپور ضلع میں  دو گاڑیوں کی  ٹکر ہوئی جس کے نتیجہ میں 25سالہ منظور احمد نامی شخص جان بحق  اور ڈرائیور سمیت9مسافر زخمی ہوگئے۔