بھارتی غیر قانونی مقبوضہ کشمیر بس دریائے چناب میں گرگئی،9 افراد لاپتہ ، ضلع رام بن میں تودے گرنے سے سرینگر جموں شاہراہ بند ہو گئی
سرینگر غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع رام بن میں ایک بس دریائے چناب میں گرنے سے 9 افراد کے ڈوب جانے کا خدشہ ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پیر کی شب ضلع کے علاقے مہر میں ایک منی بس ہائی وے سے پھسل کر دریائے چناب میں جاگری جس سے نو افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق اودھمپور سے رام بن جانے والی منی بس ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر دریا میں جاگری ۔
حادثے میں زندہ بچ جان والے واحد شخص نے بتایا ہے کہ وہ رام بن قصبے سے صرف 1 کلومیٹر دور تھے جب یہ حادثہ پیش آیا ۔ ڈپٹی کمشنر رام بن ناظم زئی خان نے میڈیا کو بتایا کہ گاڑی دریائے میں پانی کے تیز بہائو کی وجہ سے بہ گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ریسکو آپریشن شروع کیاگیا تھا تاہم حالیہ بارشوںکی وجہ سے دریا میں پانی کی سطح انتہائی بلند ہے ۔ادھرضلع رام بن میں متعدد مقامات پر شدید بارشوں کے باعث تودے گرنے سے 270 کلومیٹر طویل سرینگر جموں شاہراہ جو وادی کشمیر کو بیرونی دنیا سے ملانے والا واحد ذریعہ ہے بند ہو گئی ہے ۔

via kms news