مقبوضہ کشمیر میں پراسرا طور پر 3 افراد کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا مارے جانے والوں میں کشمیری پنڈت دوا ساز بھی شامل ہے

سری نگر() مقبوضہ کشمیر میں پراسرا طور پر 3 افراد کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے ۔ نامعلوم افراد نے سرینگر میں ایک دوا ساز اور ایک غیر مقامی دکاندار جبکہ بانڈی پورہ میں ایک ڈرائیور کو گولی مار کر قتل کردیاگیا۔مسلح افراد نے سرینگر میں اقبال پارک کے نزدیک68سالہ دوا سازشری مکھن لال بندرو  پر ان کی دکان پر فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ انہیں ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ایس ایم ایچ ایس ہسپتال ڈاکٹر کنور جیت سنگھ نے بتایا کہ مذکورہ شخص کو چار گولیاں لگی تھیں۔ نامعلوم مسلح افراد نے سرینگر کے علاقے لال بازار میں ایک غیر مقامی دکاندار   وریندر پسوان  ساکن بہار  کو بھی فائرنگ کرکے قتل کردیا۔دریں اثنامسلح افرادنے ضلع بانڈی پورہ کے علاقے حاجن میں محمد شفیع نامی ایک ڈائیور کو بھی گولی مارکر قتل کردیا۔۔ان واقعات کے فورا بعد بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے ان علاقوں کو محاصرے میں لیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔