حارث رﺅف کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آگیا

فاسٹ باولر نے برطانیہ روانگی کی تیاریاں پکڑ لیں

لاہور  فاسٹ باﺅلر حارث رﺅف کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آگیا،فاسٹ باﺅلر نے لندن روانگی کی تیاریاں پکڑ لیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق فاسٹ باﺅلر حارث رﺅف کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آگیا،حارث رﺅف کا دوسراکورونا ٹیسٹ گزشتہ روز لیا گیا تھا۔ پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ قواعد کے مطابق حارث رﺅف اب بیرون ملک سفر کے اہل ہیں ، فاسٹ باﺅلر حارث رﺅف کے برطانیہ کے سفر کے انتظامات کررہے ہیں۔دوسری جانب انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم بھرپور انداز میں تیاریاں کر رہی ہیں، ڈربی میں ایک دن آرام کے بعد پاکستانی کرکٹرز نے ایک بار پھر میدان کا رخ کیا اور ٹارگیٹ سیناریو پریکٹس کی۔ تفصیلات کے مطابق 5 اگست سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم نے ڈربی میں دوسرے چار روزہ میچ کے بعد منگل کو آرام کیا اور بدھ کو ایک بار پھر کاﺅنٹی گراﺅنڈ کا رخ کیا جہاں روایتی نیٹس کی بجائے سیناریو بیسڈ ٹریننگ کی جس میں ہیڈ کوچ مصباح الحق نے بیٹسمینوں اور بولرز کو سیشنز کی بنیاد پر مختلف اہداف دئیے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم مزید دو دن ڈربی میں پریکٹس کرے گی جس کے بعد یکم اگست کو کرکٹرز مانچسٹر روانہ ہوجائیں گے جہاں اولڈ ٹریفوڑد پر پہلا ٹیسٹ پانچ اگست سے شروع ہوگا۔
via urdupoint news