دو کشمیری نوجوانوں کے خلاف بغاوت کے مقدمے میں چارج شیٹ پاکستان میں مقیم شاہد نوید اور ظفر اقبال کے خلاف بغاوت کا مقدمہ ہے

جموں() جموں میں این آئی اے کی خصوصی عدالت میںدو کشمیری نوجوانوں کے خلاف بغاوت کے مقدمے میں  اضافی چارج شیٹ دائر کر دی گئی ہے ۔ بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے دو کشمیری نوجوانوں کے خلاف جموں کی ایک خصوصی عدالت میں کالے قوانین کی مختلف دفعات کے تحت ایک اضافی چارج شیٹ دائر کی ہے۔ این آئی اے نے کہا ہے کہ پونچھ کے رہائشی دو نوجوانوں شاہد نوید اور ظفر اقبال کے خلاف ضمنی چارج شیٹ دائر کی گئی ہے۔این آئی اے حکام کے مطابق دونوں نوجوان جواس وقت پاکستان میں مقیم ہیںکے خلاف آرمز ایکٹ ،دھماکہ خیز مواد سے متعلق ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں سے متعلق ایکٹ کے تحت ضمنی چارج شیٹ دائر کی گئی ہے ۔ انہوں نے دعوی کیا ہے کہ ظفر اقبال نے مبینہ طورپر دہشتگردی کی سرگرمیوں کیلئے بیرون ملک سے اپنے ساتھی شاہد نوید کے ذریعے فنڈز بھیجوائے تھے۔اس سلسلے میں 27دسمبر2020کو پونچھ میں ایک مقدمہ درج کیاگیا تھا۔