
کشمیریوں کی جدوجہد کسی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حق خودارادیت کے حصول کیلئے ہے مقبوضہ کشمیر میں سیاسی، انتظامی اور ڈیموگرافک تبدیلیوں کے خلاف مزاحمت کی جائے گی فریڈم پارٹی
سرینگر( ) جموں وکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں سیاسی، انتظامی اور ڈیموگرافک تبدیلیوں پر مزاحمت کی جائے گی۔جموں وکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان نے ایک بیان میں مقبوضہ کشمیر میںسیاسی، انتظامی اور ڈیموگرافک تبدیلیوںکی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ بھارتی پارلیمنٹ کی طر ف سے منظورشدہ کوئی قانون جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہاکہ1947 سے بھارتی حکومتوں نے جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل کرنے کے لئے بہت سے قوانین منظوراور آرڈیننس جاری کئے لیکن حقیقت یہ ہے کہ نہ دنیا اور نہ ہی کشمیری عوام علاقے پر بھارت کی حاکمیت کو تسلیم کرتے ہیں۔ کے پی آئی کے مطابق ترجمان نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات کو کشمیری عوام کی طرف سے یکسر مسترد کرناعلاقے کو زبرستی اور غیر قانونی طورپر بھارت میں ضم کرنے کے خلاف کشمیری عوام کی مزاحمت کی واضح مثال ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ کشمیریوں کی جدوجہد کسی رعایت کے لئے نہیں بلکہ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حق خودارادیت کے حصول کیلئے ہے