مقبوضہ کشمیر : ہائیکورٹ نے 10افراد پر لاگو کالا قانون”پی ایس اے“ کالعدم قرار دیدیا

سرینگر 27فروری  : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں ہائیکورٹ نے دس افراد پر لاگو کالا قانون’پبلک سیفٹی ایکٹ‘ کالعدم قرار دیدیا ہے۔ ان لوگوں پر 2019اور2020میں مذکورہ قانون لاگو کیا گیا تھا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جسٹس سنجے دھر اور جسٹس ونود چٹر جی پر مشتمل ہائی کورٹ کے دو الگ الگ بنچوں نے غلام مصطفی شیخ، جاوید احمد منشی ، پرویز احمد خواجہ ، عاصف اشرف ملک ، ناز محمد علائی ، رمیض احمد ڈار، یاسر مختار علائی ، فیضان لطیف پرہ ، عمر اکبر میراور توصیف محمد نجار پر لاگو کالا قانون پی ایس اے کالعدم قرار دیکر قابض انتظامیہ کو انہیں طور پر رہا کرنے کے احکامات دیے۔