امریکا افغانستان کے قریب اڈوں کیلئے کوشاں، پاکستان نے تجویز مسترد کر دی: روسی وزیر خارجہ

ماسکو: () روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ امریکا افغانستان کے قریب فوجی اڈوں کیلئے کوششیں کر سکتا ہے، ایسی امریکی تجویز پاکستان اور ازبکستان مسترد کر چکے ہیں۔

روس کے سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ سرگئی لارؤف نے کہا کہ سنا ہے امریکا ہندوستانی سرزمین کچھ مواقعوں پر استعمال کرنے کیلئے بھارت کو راضی کر رہا ہے، ایسی ہی تجاویز پہلے پاکستان اور ازبکستان کو موصول ہو چکی ہیں جنہیں مسترد کر دیا گیا تھا۔

لاوروف نے یاد دلایا کہ روسی صدر نے اپنے امریکی ہم منصب کو جولائی میں جنیوا سربراہی اجلاس میں کہا تھا کہ روس وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ اپنی سرزمین پر امریکی فوجی انفراسٹرکچر کی تعیناتی کے لیے معاہدے کرنے کی کوششوں کے خلاف ہے۔