بھارتی ریاست اتر پردیش نیا جموں و کشمیر بن گیا ہے مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ کا صورتحال پر تبصرہ

سری نگر() مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے کہا ہے  بھارتی ریاست اتر پردیش  نیا جموں و کشمیر بن گیا ہے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ریاست اترپردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری میں نائب وزیراعلی کے خلاف احتجاج کرنے آئے کسانوں پر حملہ کرکے 8افراد ہلاک کر دیا گیا جبکہ کئی کسان زخمی ہو گئے۔ کشیدہ صورت حال کے پیش نظر  انٹرنیٹ کو معطل کر دیا گیا ہے۔لکھیم پور کھیری میں پیش آئے تشدد پر سیاسی و سماجی جماعتوں کے ساتھ ساتھ کسان تنظیموں نے بھی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی، اکھلیش یادو سمیت کئی رہنماوں کو لکھیم پور پہنچنے سے قبل ہی نظر بند کر دیا ہے۔مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے ایک ٹویٹ میں  لکھا ہے کہ اب اتر پردیش  نیا جموں و کشمیر ہے ۔