راشٹریہ سویم سیوک سنگھ(آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت مقبوضہ کشمیر کو ہندو ریاست بنانے کامنصوبے رکھتے ہیں

سری نگر()  انتہا پسند ہندو تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ(آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت مقبوضہ کشمیر کو ہندو ریاست بنانے کے منصوبے پر جموں پہنچ گئے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں چار روزہ قیام کے  دوران  موہن بھاگوت راشٹریہ سویم سیوک سنگھ(آر ایس ایس) کا  تنظیمی ڈھانچہ قائم کرنے  کے علاوہ اہم شخصیات  سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔آر ایس ایس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بھاگوت آر ایس ایس کی جانب سے جموں و کشمیر میں مختلف شعبوں بشمول ، تعلیم ،  ، صحت ، دیہی ترقی ، ماحولیات ، پانی کے تحفظ ، سماجی مساوات وغیرہ کے جاری منصوبوں کا جائزہ لیں گے۔وہ  مختلف شخصیات سے بھی بات چیت کریں گے۔وہ 2 اکتوبر کو ، مہاتما گاندھی کی سالگرہ پر جموں یونیورسٹی میں ایک تقریب میں شرکت سمیت کئی پروگراموں میں حصہ لیں گے۔