پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کے خلاف بغاوت کا مقدمہ خارج

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کے خلاف وفاقی دارالحکومت میں درج مقدمہ خارج کردیا۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا۔ ہائی کورٹ نے شاندانہ گلزار کے خلاف بغاوت کا مقدمہ خارج کردیا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد 14 مارچ کو فیصلہ محفوظ کیا تھا

یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس نے شاندانہ کے خلاف عوام کو اکسانے اوراداروں کے خلاف نفرت پھیلانے پرمقدمہ درج کیا تھا۔ ایف آئی آر 153A، 124A اور 505 کی دفعات کے تحت درج کی گئی تھی جو بغاوت، اشتعال انگیزی اورنفرت پھیلانے سے متعلق ہیں۔

انہوں نے پشاورپولیس لائنز خودکش حملے کے بعد ٹی وی شو میں فوجی قیادت پرکڑی تنقید کی تھی۔