گوگل23 برس کا ہوگیا،سالگرہ کا کیک بھی شیئر کردیا

لمحوں میں مطلوبہ معلومات ڈھونڈ کر دینے والا دنیا کا مقبول ترین سرچ انجن ’گوگل‘ 23 برس کا ہوگیا۔

اپنی 23ویں سالگرہ کے موقع پر گوگل نے نیا ڈوڈل بھی جاری کیا ہے۔

سرچ انجن گوگل دنيا بھر ميں ايک سو پچاس سے زائد زبانوں ميں خدمات انجام دے رہا ہے۔ دنیا بھر میں ايک ارب سے زائد صارف گوگل سروسز سے فائدہ اٹھا رہے ہيں۔

خیال رہے گوگل کا قیام 1998 میں عمل میں آیا تھا۔ گوگل کو کیلیفورنیا کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے دو طالب علموں لیری پیج اور سرجی برین کی جانب سے تیار کیا گیا تھا جو آج دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا سرچ انجن ہے۔