مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ ستمبر میں 14کشمیری شہید کیے
سرینگریکم اکتو بر() بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ ستمبر میں 14بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا۔
آج جاری کے گئے اعداد و شمار میں کہا گیا کہ ان میں سے پانچ افراد کو جعلی مقابلوںمیںشہید کیا گیا ۔ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے گزشتہ ماہ پر امن مظاہرین پرفائرنگ ، پیلٹ چھروں کی برسات اور آنسوگیس کے گولے داغے جانے کے نتیجے میں 32نوجوان شدید زخمی ہوئے جبکہ اس عرصے کے دوران 125افرادکو گرفتار کیا گیا جن میں زیادہ تر نوجوان اور طلباءشامل ہیں۔ گرفتار کیے جانے والوں میں سے بعض پر کالے قوانین پبلک سیفٹی ایکٹ ( پی ایس اے) اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق کالا قانون ”یو اے پی اے“ لاگو کیے گئے۔ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ ایک خاتون کو بدسلوکی کا نشانہ بنایا جبکہ ایک گھر تباہ کر دیا ۔