جماعت اسلامی میرپور کا تعزیتی ریفرنس، سید علی گیلانی کوخراج عقیدت پیش سید علی گیلانی مرحوم کی حیات و خدمات کو آزاد کشمیر کے تعلیمی نصاب میں شامل کیا جائے، قرارداد

میرپور ()جماعت اسلامی ڈسٹرکٹ میرپور کے تعزیتی ریفرنس میں متعدد قراردادیں منظور کی گئیں قراردادوں میں شیر کشمیر سید علی گیلانی مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی قراردادوں میں مطالبہ کیا گیا کہ سید علی گیلانی مرحوم کی حیات و خدمات کو آزاد کشمیر کے تعلیمی نصاب میں شامل کیا جائے۔میرپور یونیورسٹی کے جڑی کس کیمپس کا نام علی شاہ گیلانی رکھا جائے کوٹلی روڈ کا نام علی شاہ گیلانی رکھا جائے شرکا تعزیتی ریفرنس نے پیش کردہ قراردادوں کو اتفاق رائے سے منظور کر لیا ۔