مقبوضہ جموں وکشمیر بانڈی پورہ میں مسلم لیگ کا رہنما گرفتار

سرینگر20 ستمبر () غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیںبھارتی پولیس نے مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری اسد اللہ پرے کوضلع بانڈی پورہ میں گرفتار کرلیا۔
پولیس نے اسداللہ پرے کوضلع کے علاقے حاجن میں گرفتار کیا۔مسلم لیگ کے ترجمان نے ایک بیان میں گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت کے ان ظالمانہ ہتھکنڈوں سے حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیر ی عوام کاعزم کمزور نہیں ہوگا۔ بیان نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا گیاکہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کا نوٹس لے اورتنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرے۔