بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑارہاہے، راجہ فہیم کیانی

لندن (کے پی این)تحریک کشمیربرطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہاہے کہ نریندرمودی کے ظالمانہ اور متعصبانہ اقدامات نے جنوبی ایشیا کے کروڑ انسانوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیاہے،ہندو اتو سوچ کو آگے بڑھانے باعث ہندوستان کے اندر تمام اقلیات کی جانیں خطرے میں ہیں،عالمی برادری نے بروقت نوٹس نہ لیاتو جنوبی ایشیا ایک بڑے انسانی المیے سے دوچار ہوگا،مقبوضہ کشمیرکے اندر اپنا حق مانگنے کی پاداش میں کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے،کشمیریوں کے اس حق کا اقوام متحدہ اور عالمی برادری نے تسلیم کررکھاہے،خو ہندوستان کی قیادت نے کشمیریوںسے عہد کررکھاہے کہ وہ ان کو حق خودارادیت فراہم کرے گی،ان خیالات کااظہارانھوں نے وفودسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

انھوںنے مہذب دنیا سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کرے اپنے عہد کے مطابق کشمیریوں کو ان کو بنیادی اور پیدائشی حق حق خودارادیت فراہم کرائے،انھوںنے کہاکہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ آگے بڑھے اور مسئلہ کشمیرحل کرائے،انھوںنے کہاکہ عالمی سطح پر اب دنیا بولنا شروع ہوچکی ہے،ہندوستان کے ،مظالم اور نام نہاد جمہوری چہرے بے نقاب ہورہاہے دنیا پر ہندوستان کو گمراہ کن پروپیگنڈہ اب چلنے والا نہیں ہے،دنیا حقیقت جان چکی ہے اور مودی نے دنیا کی آنکھیں کھول دی ہیں،عالمی سطح پر کام کرنے والے تارکین وطن اپنی مہم مزید تیز کریں اور دنیا کو بتائیں کہ ہندوستان کشمیرکے اندر کیا مظالم ڈھارہاہے ۔

انھوںنے کہا ہندوستان کشمیرکے اندر انسانی حقوق کی دھجیاں اڑارہاہے اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کامرتکب ہورہاہے۔کشمیرکے اندر 15لاکھ بھارتی فوج ماورائے عدالت اور جعلی مقابلوں میں نہتے اور بے گناہ کشمیریوںکو شہید کیاجارہاہے ،یہ پوری انسانیت کے لیے چیلنج ہے۔