کپواڑہ میں بارودی شل کا دھماکہ، 17 سالہ لڑکی جاں بحق جبکہ چھ زخمی دھماکہ ضلع کے علاقے تارا پورہ میں غلام محمد وانی نامی شہری کے گھر میں ہوا ہے

سری نگر() مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ایک دھماکے میں ایک 17 سالہ لڑکی جان  بحق جبکہ چھ دیگر افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکہ ضلع کے علاقے تارا پورہ غلام محمد وانی نامی شہری کے گھر میں ہوا جس کے نتیجے میں 17 سالہ شبنم جاں بحق جبکہ خاندان کے دیگر چھ دیگر افراد زخمی ہو ئے۔مقبوضہ علاقے کے انسپکٹر جنرل پولیس وجے کمار نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا یہ دھماکہ کباڑ کے ڈھیر میں موجود ایک ان پھٹے شیل کے پھٹنے سے ہوا۔شدید زخمی راجہ بیگم اور مختی بیگم کو سرینگر کے صدر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔کے پی آئی  کے مطابق  زخمیوں میں غلام محمد وانی، انکی اہلیہ راجہ بیگم،،6سالہ بچی زاہدہ بانو ،رفعت بانو،مختی بیگم زوجہ عبدالرزاق وانی اوراشتیاق احمد شامل ہیں ۔مقامی لوگو ں نے فوری طور زخمیو ں کو ہندوارہ اسپتال میں دا خل کیا ، جہاں شبنم زخمو ں کی تاب نہ لاکر دم تو ڑ بیٹھی ۔ادھر پلوامہ ٹائون میں سی آر پی ایف 182بٹالین ہیڈکوارٹر میں آگ نمودار ہوئی جس کے نتیجے میں ایک عارضی عمارت خاکستر ہوئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔