بھارت میں کسانوں کا احتجاج جاری،، 26 مارچ کو پورا بھارت بند کرنے کا اعلان ہریانہ میں کسانوں نے بڑے مظاہرے کئے، ریاستی حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی

نئی دہلی : بھارت  میں بھارتی کسانوں کا متنازع قوانین کے خلاف احتجاج جاری ہے، ریاستی انتخابات میں کسانوں کی بی جے پی مخالف مہم تیز ہو گئی، ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، ہریانہ میں کسانوں نے بڑے مظاہرے کئے، ریاستی حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی۔ مودی، وزیراعلی اور نائب وزیر اعلی کے پتلے جلا دیئے۔ کے پی آئی  کے مطابق مظاہرے میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ پانچ ریاستوں میں جاری انتخابات میں کسانوں نے بی جے پی کے خلاف مہم تیز کر دی۔شہریوں کے پاس جا کر دوسری جماعتوں کو ووٹ دینے کی اپیل کی گئی۔ کسان رہنما نے کہا کہ جسے مرضی ووٹ دیں لیکن مودی کے پارٹی کو ووٹ نہیں سزا دیں۔کاشتکاروں نے اعلان کیا ہے کہ مغربی بنگال کے شہر کلکتے میں کسان ریلیاں نکالیں گے، 26 مارچ کو پورا بھارت بند ہو گا۔