مودی سرکار تحریک آزادی کمزور کرنے کیلئے ہر ظلم آزما رہی ہے صلاح الدین سید صلاح الدین کا مولانا نوشہری اورمعراج الدین کلوال سے اظہار تعزیت

مظفر آباد()حزب المجاہدین کے  سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چئیرمین سید صلاح الدین نے شہید سید علی گیلانی ،شہید اشرف صحرائی کے دست راست اور محبوس رہنما راجا معراج الدین کلوال کی والدہ  کے انتقال پر دکھ اور تعزیت کا اظہار  کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ راجا معراج الدین کلوال کی والدہ کی جدائی انتہائی تکلیف دہ ہے تاہم صبر کے سوا کوئی چارہ نہیں،حزب کمانڈ کونسل کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حریت رہنما معراج الدین کلوال پچھلے چار سال سے زیادہ عرصہ سے بد نام زمانہ بھارتی تہاڑ جیل میں محبوس ہیں۔والدہ محترمہ ان کا انتظار کرتے کرتے اس جہان فانی سے کوچ کر گئیں۔انسانیت سے عاری مودی سرکار تحریک آزادی کمزور کرنے کیلئے ہر ظلم آزما رہی ہے لیکن تاریخ گواہ ہے کہ یہ ظلم بالآخر ظالم سمیت مٹ جائیگا۔۔سید صلاح الدین نے حریت رہنما راجا معراج الدین کلوال کی استقامت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے،ملت کی عظیم والدہ کو بھی زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔۔اجلاس میں مرحومہ کی جنت نشینی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی بھی دعا کی گئی۔۔اجلاس میں جماعت اسلامی جموں و کشمیر کے علیل رہنما غلام نبی نو شہری کی بہن کے لئے بھی دعا ئے مغفرت اور جنت نشینی کی دعا کی گئی۔مرحومہ جمعہ کو سری نگر میں اپنے خالق حقیقی سے جاملی تھیں۔