تحریک حریت کے رہنماء راجہ معراج الدین کلوال کی والدہ سرینگر میںانتقال کرگئیں

سرینگر10 ستمبر ()  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں تحریک حریت جموں وکشمیر کے غیر قانونی طورپر نظربند رہنما راجہ معراج الدین کلوال کی والدہ کا آج سرینگر میں انتقال ہوگیاہے۔
 وہ گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھیں اور آج وہ سرینگر میں وفات پاگئیں۔راجہ معراج الدین کلوال گزشتہ چار سال سے زائد عرصے سے بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں غیر قانونی طورپر نظر بند ہیں۔
ادھر حریت رہنمائوں شبیر احمد ڈار ، محمد احسن اونتو ، وسیم احمد ، یاسمین راجہ ، زمرودہ حبیب ، عبدالاحد پرا ، سید اعجاز رحمانی اور زاہد اشرف نے اپنے الگ الگ بیانات میں راجہ معراج الدین کلوال کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظربند تمام سیاسی رہنمائوںکی فوری طورپر رہاکرے ۔
دریں اثنا ، غیر قانونی طور پر نظر بند جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی والدہ اور بہن سرینگر میں مہلک کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئی ہیں۔ نیشنل فرنٹ نے لوگوں سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔