4 کشمیری رہنماوں کے خلاف ٹاڈا عدالت نے مقدمے کی سماعت 9اکتوبر تک ملتوی کر دی جاوید احمد میر ، فردوس احمد شاہ ، نثار حسین راتھر اور عبدالخالق کے خلاف سری نگر میں مقدمہ درج ہوا

سری نگر() کل جماعتی حریت کانفرنس کے چار رہنماوں کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت ٹاڈا نے مقدمے کی سماعت9اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے ۔ جاوید احمد میر ، فردوس احمد شاہ ، نثار حسین راتھر اور عبدالخالق کے خلاف  ایک دہائی قبل مقدمہ درج  کیا گیا تھا ۔ ان رہنماوں پر الزام ہے کہ  وہ  2007میں سرینگر میں بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں مظاہروں  میں سرگرم رہے تھے ۔  حریت رہنمائوں جاوید احمد میر ، فردوس احمد شاہ ، نثار حسین راتھر اور عبدالخالق بڈگامی 2007میں سرینگر میں بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں مظاہروں سے متعلق ایک مقدمے میں ٹاڈا عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت میں بھارتی پولیس نے حریت رہنمائوں کے خلاف لگائے گئے جعلی الزامات کے حق میں دلائل پیش کئے ۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت9اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے ۔