مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 26ہزار 480ہوگئی مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 4411ہوگئی ہے

سری نگر() مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 26ہزار 480ہوگئی ہے۔ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے50ہزار865ٹیسٹ کئے گئے جن میں 14مسافروں سمیت مزید 170افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 26ہزار 480ہوگئی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس  سے مرنے والوںکی مجموعی تعداد 4411ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں 170افراد وائرس سے متاثر ہوئے جن میں 23جموں جبکہ 147کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 147افراد میں 4بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ دیگر143افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ وادی میں وائرس سے متاثر ہونے والے170افراد میں سے سب سے زیادہ سرینگر میں 80،بارہمولہ میں 22،بڈگام میں 20، پلوامہ میں 4، کپوارہ میں 6، اننت ناگ میں3، بانڈی پورہ میں 8، گاندربل میں 3،شوپیان میں ایک جبکہ کولگام میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔