پاکستان کی جیت کا جشن منانیوالے کشمیری میڈیکل کے طلباء کیخلاف مقدمات درج

سرینگر26اکتوبر ( )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں قابض انتظامیہ نے اتوار کو دبئی میں آئی سی سی ٹی ٹونٹی عالمی کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی شاندار فتح کاجشن منانے والے کشمیریوں کے خلاف دو الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔
 بھارتیہ جنتا پارٹی کے حکم پر پولیس حکام نے خاص طور پرسکمز ہسپتال سرینگر کے ہاسٹل اور گورنمنٹ میڈیکل کالج کیرن نگر سرینگر کے ہاسٹل میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے کے دو واقعات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے مقدمات درج کر لئے ہیں۔ صورہ پولیس اسٹیشن میں درج کئے گئے مقدمے کے مطابق اتوار کی شب بھارت کے خلاف پاکستان کی شاندار فتح کا جشن منانے اور نعرے بلند کرنے اور پٹاخے چلانے پر سکمز ہسپتال سرینگر میں ایم بی بی ایس اور دیگر ڈگری پروگراموں کی طالبات کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔پولیس حکام کے مطابق غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کی دفعہ13 ، تعزیرات ہند کی دفعہ 105Aاور505کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔ پولیس نے گورنمنٹ میڈیکل کالج ہاسٹل کے طلباء کے خلاف بھی پاکستان کی جیت پر نعرے لگانے اور رقص کرنے پرکیرن نگر پولیس اسٹیشن میں کالے قانون یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کیا