سید علی گیلانی کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کشمیریوں کو اب کمرکسنا ہوگی سید علی گیلانی کی مزار شہدا عید گاہ میں دفن ہونے کی وصیت پوری ہوکر رہے گی تحریک حریت

سری نگر()تحریک حریت جموں وکشمیرنے کہا ہے بانی تحریک حریت مرحوم سید علی گیلانی  کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کشمیریوں کو اب کمرکسنا ہوگی۔ ترجمان تحریک حریت جموں وکشمیرنے ایک بیان  میں کہا کہ قائد انقلاب اور بانی تحریک حریت مرحوم سید علی گیلانی  کے اس دارفانی سے کوچ کرنے سے تحریک مزاحمت میں اگرچہ نہ پر ہونے والا خلا پیدا ہوگیا ہے لیکن جس مشن کی آبیاری کرتے کرتے انہوں نے آخری سانسیں لی اس مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اس قوم کو کمرکسنا پڑے گا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ  پچھلے 11 سالوں سے اپنے گھر میں نظر بند ر ہنے کے بعد دوران حراست ہی دم توڑ کر مرحوم نے اس قوم پر ایک عظیم ذمہ داری ڈالی ہے۔  ان کی وصیت کے مطابق ان کی  نہ تدفین ہوئی اور نہ ہی ان کے جنازے میں اہل و عیال کو شرکت کی اجازت ملی۔ رات 3 بجے ان کے جسد خاکی کو پولیس نے اہل خانہ سے چھین کر اپنی نگرانی میں سپرد خاک کیا۔ ان کی وصیت  مزار شہدا عید گاہ میں دفن ہونے کی تھی جو پوری ہوکر رہے گی