
مقبوضہ جموںوکشمیر : جماعت اسلامی کے ترجمان زاہد علی پر لاگو کالا قانون ’پی ایس اے‘ کالعدم قرار
سرینگر 26فروری : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں ہائیکورٹ نے جماعت اسلامی کے ترجمان ایڈوکیٹ زاہد علی پر لاگو کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ(پی ایس اے) کالعدم قرار دے دیا ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایڈوکیٹ زاہد علی نے اپنے وکیل صالح پیرزادہ کے ذریعہ کالے قانون پی ایس اے کے تحت اپنی نظر بندی ہائی کورٹ میں چیلنج کی تھی۔ جسٹس سنجیو کمار پر مشتمل ہائیکورٹ کے یک رکنی بنچ نے معاملے کی سماعت کرتے ہوئے ان پر لاگو پی ایس اے کالعدم قرار دیتے ہوئے قابض انتظامیہ کو انہیں رہا کرنے کے احکامات دیے۔ ایڈووکیٹ زاہد علی کو 30جون 2020کوگرفتارکرنے کے بعد ان پر کالا قانون ’پی ایس اے‘ لاگو کیا گیا تھا۔