مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 48ہزار208ہو گئی مزید 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2063ہوگئی ہے

سری نگر : مقبوضہ جموںو کشمیر میں کرونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 48ہزار208ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز کرونا وائرس  سے متاثر 6 افراد جاں بحق  ہوگئے  جس کے نتیجے میں مرنے والوں کی  مجموعی تعداد 2063ہوگئی ہے۔کے پی آئی  کے مطابق ۔پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے   34ہزار تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں  1516افراد کی رپورٹیں  مثبت آئی ہیں۔کرونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 48ہزار208ہے۔ گزشتہ روز جاں بحق ہونے والوں میں فتح کدل سرینگر کی 43سالہ خاتون، ڈاڈسرہ پلوامہ سے تعلق رکھنے والے 60سالہ شخص، نیو مارکیٹ مٹن اننت ناگ سے تعلق رکھنے والا 65سالہ اور اشپورہ کپوارہ سے تعلق رکھنے والا 75سالہ معمر شخص شامل ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2063ہوگئی ہے۔