وقت آنے پر مزارشہدا سری نگر میں سید علی گیلا نی کی تدفین کی جائے گی۔تحریک حریت جموں وکشمیر مزارشہدا میں علی گیلانی کی قبر کے لیے مختص جگہ پر قائد انقلاب سیدعلی گیلانی کے نام کابورڈ بھی نصب
سری نگر() تحریک حریت جموں وکشمیر نے اعلان کیا ہے کہ قائد تحریک آزادی کشمیر سید علی گیلا نی کا جسد خاکی امانتا حیدر پورہ میں دفن ہے ۔ وقت آنے پر مزارشہدا سری نگر میں تدفین کی جائے گی۔تحریک حریت جموں وکشمیر کے کنوینر برائے پاکستان آزاد کشمیر غلام محمد صفی نے منگل کے روز کے پی آئی کو بتایا کہ سید علی گیلا نی کا جسد خاکی امانتا حیدر پورہ میں دفن ہے ۔ وقت آنے پر مزارشہدا سری نگر میں تدفین کی جائے گی۔ مزارشہدا سری نگر میں میں سیدعلی گیلانی کی تدفین کیلئے جگہ بھی مختص کردی گئی ہے ۔ سید علی گیلانی کی قبر کے لیے مختص جگہ پر قائد انقلاب سیدعلی گیلانی کے نام کابورڈ بھی نصب کردیا گیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق قائد تحریک آزادی کشمیر سید علی گیلا نی نے اپنی زندگی میں ہی مزارشہدا سری نگر میں تدفین کی وصیت کی تھی ۔ یکم ستمبر کی رات کو دورن نظر بندی سید علی گیلا نی وفات پا گئے۔ بھارتی فورسز نے رات کی تاریکی میں جبرا ان کی میت چھین کر حیدر پورہ میں ہی تدفین کر ادی تھی۔ ان کی قبر پر بھارتی فورسز کا پہرہ ہے۔ سید علی گیلانی کے جنازے میں ان کے صاحبزادوں سمیت دیگر عزیز و اقارب کو شرکت سے بھی روک دیا گیا تھا۔مزارشہدا سرینگر میں اسلامی آزادی اتحاد ملت کی جانب سے سید علی گیلانی کی تدفین کے لئے جو جگہ مخصوص کی گئی ہے اس پر نصب کئے بورڈ پر سور الملک کی آیات کریمہ ، اور یہ شعر درج ہے نظر اللہ پر رکھتا ہے مسلمان غیورموت کیا شئی ہے فقط عالم معنی کا سفر