
حیدر پورہ اور عید گاہ میں شہریوں کی نقل وحرکت پر پابندی ڈرونز سے عید گاہ کے گرد و پیش کے حالات کی نگرانی کی جارہی ہے
سری نگر() قائد تحریک آزادی کشمیر علی شاہ گیلانی کی دوران نظر بندی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں منگل کے روز بھی جاری رہیں۔ سری نگر کے حیدر پورہ اور عید گاہ علاقے میں بھارتی فورسز کی بھاری جمعیت تعینات ہے ۔ حکام نے حیدر پورہ اور عید گاہ کی طرف جانے والے راستوں کو بند کر رکھا ہے ۔ ان علاقوں میں شہریوں کی نقل وحرکت پر پابندی ہے ۔عید گاہ کے گرد و پیش کے حالات کی نگرانی کے لئے ڈرونز کا بھی استعمال کیا جا رہا تھا۔ عید گاہ کی طرف جانے والی سڑکوں کو بند کر دیا گیا ہے اور سیکورٹی کی مزید نفری تعینات ہے کئی جگہوں پر سڑکوں پر خاردار تار بھی بچھا دی گئی ہیں ۔ ۔شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور ،جو علی گیلانی کا آبائی علاقہ ہے میں کاروبار زندگی معطل رہا