شہید شیخ عزیز نے تحریک کے سیاسی و عسکری محاذ پربھر پور مقابلہ کیا تھا۔صلاح الدین بہادری،جرآت اور ثابت قدمی سے قابض اور باطل قوتوں کے ساتھ مقابلہ کیا تھا

مظفر آباد()حزب المجاہدین  کے سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین  نے  شہید عزیمت شیخ عبدالعزیز شہید نے اپنی جان کی بازی لگاکر یہ پیغام دیاکہ تحریک آزادی حصول منزل تک جاری رہیگی۔ان خیالات کا اظہار حزب المکاہدین  سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین  نے پریس کے نام جاری اپنے ایک پیغام میں کیا۔انہوں نے کہاکہ عظیم کشمیری رہنما شیخ عبدالعزیز شہید کی شہادت کی تیرھویں برسی ہمیں یاد دلاتی ہے کہ انہوں نے جس بہادری،جرآت اور ثابت قدمی سے قابض اور باطل قوتوں کے ساتھ مقابلہ کیااور شہادت کے عظیم منصب پر فائز ہوئے،وہ ہم اور ہماری قوم نہیں بھولی ہے،جدو جہد  جاری ہیاور ان شا اللہ حصول منزل تک جاری رہے گی۔جہادکونسل کے سربراہ نے کہا کہ شہید شیخ عزیز نے  تحریک کے سیاسی و عسکری محاذ پرقابض فورسزاور دشمنان دین کاآخری سانس تک بھر پور مقابلہ کیااورالحمدللہ کامیاب ہوئے۔سیدصلاح الدین نے شہید عزیمت کی بلندی درجات کی دعا بھی کی اور اس عزم کو دہرایا کہ شہدآئے کشمیر کے مقدس لہو کی آبیاری اور حصول منزل تک باطل قوتوں کے ساتھ ہر محاذ پر جدوجہد جاری رہے گی۔