جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے خلاف کارروائی پر محبوبہ مفتی کا ردعمل ایک بہتر نظریے سے لڑنے کی بجائے اس کو طاقت کے بل پر دبایا جا رہا ہے

سری نگر() مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے خلاف بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی کی کارروائی کو سلف گول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک نظریے کے خلاف ایک بہتر نظریے سے لڑنے کی بجائے اس کو طاقت کے بل پر دبایا جا رہا ہے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ  اس طرح کے جابرانہ اقدامات عارضی طور پر کام کرتے دکھائی دے سکتے ہیں لیکن طویل عرصے تک یہ  نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ  جموں و کشمیر اور بھارت  کے درمیان خلیج ہر گزرتے دن کے ساتھ وسیع ہوتی جارہی ہے۔