آرٹیکل 370 کا خاتمہ غیر آئینی اقدام ہے۔ پی چدمبرم 5 اگست2019 کوجمہوریت کے ہر پہلو کو نظر انداز کیا گیا تھا

نئی دہلی() سابق بھارتی وزیر اور راجیہ سبھا کے رکن پی چدمبرم نے جموں وکشمیر کو حاصل خصوصی آئینی حیثیت کے قانون  370 کی منسوخی  غیر آئینی قرار دیا ہے ۔پی چدمبرم نے ایک  ٹویٹ میں لکھا ہے  کہ دوسال قبل 5 اگست2019 کوجموں وکشمیر کو حاصل خصوصی آئینی حیثیت کے قانون  370 کو غیر آئینی طور پر  ختم کیا گیا، اس دن جمہوریت کے ہر پہلو کو نظر انداز کیا گیا تھا اور دنیا کی نظروں میں بھارت کی جمہوریت کی ساخت کم ہوگئی تھی، جموں وکشمیر کے لوگوں کے ساتھ ہمیں مضبوطی سے کھڑا ہونا چاہیے۔   یاد رہے نئی دہلی میں پارلیمنٹ ہاوس کے باہر گاندھی کے مجسمہ کے سامنے گزشتہ روز نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور ارکان پارلیمان جسٹس (ر) حسنین مسودی اور محمد اکبر لون نے پلے کارڈ اٹھا کر مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت ہند سے جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت دفعہ 370 اور دفعہ 35اے کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ دیا۔