مقبوضہ جموں و کشمیربھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو کشمیری نوجوان شہید

سرینگر 06اگست ( ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیںبھارتی فوجیوںنے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع راجوری میںدو کشمیری نوجوانوںکو شہید کردیا۔
فوجیوںنے نوجوانوںکو ضلع کے علاقے تھنہ منڈی میں تلاشی اور محاصرے کی پر تشدد کارروائی کے دوران شہید کیا۔
فوجیوںنے پورے علاقے کا محاصرہ کر کے موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔