مسلہ کشمیر اقوام متحدہ کے چارٹر ، سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت حل کیا جائے ۔ چین امید ہے پاکستان اور بھارت جنو بی ایشیا میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کرینگے

بیجنگ() چین نے اقوام متحدہ کے چارٹر ، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور دوطرفہ معاہدوں کے تحت تنازعہ کشمیر کا مناسب اور پرامن حل تلاش کرنے پر زور دیا ہے ۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے 5 اگست 2019 کو آرٹیکل 370 اور 35-A کو منسوخ کرنے کے ہندوستان کے اقدام کے دو سال مکمل ہونے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا: "مسئلہ کشمیر پر چین کا موقف  واضح ہے۔ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان تاریخ کا چھوڑا ہوا  ایک مسئلہ ہے۔ مسلہ کشمیر کو  اقوام متحدہ کے چارٹر ، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور دوطرفہ معاہدوں کے تحت مناسب اور پرامن حل نکالا جائے ۔ کے پی آئی کے مطابق ترجمان نے کہا کہ چین   بھارت اور پاکستان  کا پڑوسی ہے چین کو امید ہے کہ  دونوں ممالک تنازعات کو باہمی بات چیت کے ذریعے پرامن طریقے سے حل کریں گے  اور جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کرے گا۔