قابض انتظامیہ نے او پی شاکو سرینگر میں سیمینار کے انعقاد سے روک دیا

سرینگر31 جولائی () بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میںقابض انتظامیہ نے سنٹر فار پیس اینڈ پراگرس کے چیئرمین او پی شا کو سرینگر میں سیمینار کے انعقاد کی اجازت نہیں دی ۔
”وے آﺅٹ “ کے عنوان سے سیمینار یکم اگست بروز اتوار کو منعقد کیاجاناتھا۔ ٹریک ٹو سفارتکار اور معروف سول سوسائٹی کے کارکن او پی شا نے سرینگر میںمیڈیا کو بتایاہے کہ قابض انتظامیہ نے انہیں نگین کلب سرینگر میں سیمینار کے انعقاد سے روک دیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ انہیں سرینگر کے ایک ہوٹل میں جہاں و ہ مقیم ہیں ایک سرکاری ٹیم نے آکر بتایا ہے کہ انہیں سیمینار کے انعقاد کی اجازت نہیں دی گئی ہے جس کے بعد وہ واپس نئی دلی آگئے ہیں ۔