بھارتی فوج نے جنوبی کشمیر میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا قصبے میں فوجی آپریشن جاری ہے پلوامہ میں انٹرنٹ سروس معطل کر دی گئی

سری نگر() بھارتی فوج نے  ہفتے کی صبح جنوبی کشمیر میں دو کشمیری نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔بھارتی فوج کی بھاری جمعیت نے ہفتے کی صبح  جنوبی ضلع پلوامہ کے ترال علاقے کے دور افتادہ سیاحتی مقام تارسر ناگہ بیرن علاقے  کا محاصرہ کر لیا تھا۔  دوران محاصرہ  دو مقامی نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا قصبے میں فوجی آپریشن  جاری ہے ۔ پلوامہ میں  انٹرنٹ سروس معطل کر دی گئی ہے ۔ دریں اثنا شمالی ضلع بارہمولہ  میں سرینگر مظفر آباد شاہراہ پر واقع خان پورہ پل کے نزدیک نا معلوم افراد نے  سی آر پی ایف کی ایک  گشتی  پارٹی پر دستی بم سے حملہ کیا۔ دستی بم کے پھٹنے  سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر جی ڈی کسکو، کانسٹیبل گوتم منڈل،دیانند کمار اورہیڈ کانسٹیبل کملیش سنگھ زخمی ہو گئے ۔ حملہ آوور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے