مقبوضہ جموں و کشمیر عالم دین غلام محمد خاکی پر کالا قانون’پی ایس اے’ لاگو کر دیا گیا

سرینگر30جولائی () بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ نے معروف عالم دین غلام محمد خاکی نقشبندی پر کالا قانون ” پبلک سیفٹی ایکٹ” لاگو کر دیا ہے ۔  غلام محمد خاکی ضلع اسلام آباد کے علاقے کھنہ بل کی جامع مسجد کے امام ہیں۔ انہیں بھارتی پولیس نے اکیس جولائی کو عید الاضحی کے روز اسلام آباد میں واقع اپنے سے گرفتار کیا تھا ۔
سول سوسائٹی کے ارکان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کی بھارتی حکومت نے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کررکھے ہیںاور وہ فوجی طاقت کے بل پر انکی آواز دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی ابتر صورتحال کا نوٹس لے۔