کشمیری نام نہاد بھارتی یوم آزادی پر 15 اگست کو یوم سیاہ منائیں گے اس روز مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال اور سیاہ چم لہرائے جائیں گے

سری نگر () کشمیری عوام اس دفعہ بھی نام نہاد بھارتی یوم آزادی پر 15 اگست کو یوم سیاہ منائیں گے ۔ اس روز مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال اور سیاہ چم  لہرائے جائیں گے ، بھارت کے خلاف احتجاجی جلسے جلوس اور مظاہرے ہوں گے ۔ 15 اگست کو یوم سیاہ منانے اور ہڑتال کی اپیل قائد تحریک آزادی کشمیر سید علی گیلانی نے اور  دوسری تنظیموں نے کی ہے ۔ دریں اثنا مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد بھارتی یوم آزادی کے پیش نظر شہریوں کی پکڑدھکڑ تیز ہوگئی ہے ۔ضلع سانبہ میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع  ہے دیہات میں فوج ، بارڈر سیکورٹی فورس ، سی آر پی ایف ، سی آئی ایس ایف اور سپیشل آپریشن گروپ آپریشن شروع  میں شامل ہیں ۔یوم آزادی کے پیش نظر جنوب تا شمال سیکورٹی کو چوکنا کیا گیا ہے اور مشتبہ افراد کی تلاشیوں کا سلسلہ بھی دراز ہوگیا ہے