حریت رہنمائوں کی کشمیریوں سے عید کے موقع پر شہداء کے اہلخانہ کویاد رکھنے کی اپیل

سرینگر20جولائی ( ) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیر میں حریت رہنمائوں  غلام محمد خان سوپوری اورعبدالصمد انقلابی نے امت مسلمہ کو عیدالاضحی کی مبارک باد پیش کی ہے ۔
 حریت رہنماء غلام محمد خان سوپوری اور اسلامی تنظیم آزادی کے سربراہ عبدالصمد انقلابی نے سرینگر سے جاری اپنے بیانات میں کشمیری عوام پر زوردیا ہے کہ وہ عید کے پر مسرت موقع پر کشمیری شہداء اور نظربندوں کے اہلخانہ کو یاد رکھیں اور انہیں عید کی خوشیوں میں شامل کریں۔ انہوںنے کہاکہ کشمیری شہداء نے جموںوکشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے اپنی جانوںکا نذرانہ پیش کیا ہے اور ان کے اہلخانہ کو عید کے موقع پر یاد رکھا جانا چاہیے ۔ حریت رہنمائوں نے حال ہی میں مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیریوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہداء کی قربانیوںکی بدولت جلد ہی جموںوکشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔