فاروق رحمانی کی طرف سے مسلمانوں اورکشمیریوںکو عید الاضحی کی مبارک باد

اسلام آباد20جولائی () کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر محمد فاروق رحمانی نے عیدالاضحی کے موقع پرمسلمانوں خصوصاً بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیر میں کشمیری بھائیوںکو مبارک باد پیش کی ہے ۔
 محمد فاروق رحمانی نے اپنے پیغام میں کشمیری عوام پرزوردیا کہ وہ دشمن کے مذموم عزائم سے باخبر رہیں جو دہشت گرد ی اور اسلامو فوبیا کو ہوا دے کر اور مسلمانوںکو تقسیم کر کے ان کے مذہب اور ان کی اقدار کے خلاف نفرت پیدا کر نے کی سازش رہا ہے تاکہ کشمیریوںکی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو کمزور کرنے کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ، بھارت ، فلسطین ، میانمر اور دنیا کے دیگر حصوں میں مسلمانوںکو سامراجی  حکومتوں کی طرف سے کئی دہائیوں سے بدترین ظلم و تشدد کا سامنا ہے ۔انہوںنے کہاکہ مسلمانوںکو قرآن اور حضور نبی کریم ۖ اور حضرت ابراہیم علیہ سلام کی تعلیمات پر عمل کرنا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ عیدالاضحی ہمیں قربانی اور اللہ تعالیٰ کی رضا کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کا پیغام دیتی ہے ۔ انہوں نے بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے کشمیریوںکی ثابت قدمی اور قربانیوںپر انہیں سلام پیش کرتے ہوئے کہاکہ دنیا کی کوئی طاقت بھارت کے غیر قانونی اور جبری تسلط کے خلاف کشمیریوں کے عزم اور جرات کو شکست نہیں دے سکتی ۔ محمد فاروق رحمانی نے بے گناہ کشمیری نوجوانوں اور لڑکوںکی گرفتاریوں اور دور دراز جیلوںمیںمسلسل نظربندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کیاجاسکتا۔