
کشتواڑ: ” ایس آئی یو“ نے گھروں پر چھاپے مارے
جموں 24 مئی ()بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس کے سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے آج ضلع کشتواڑ کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپے مارے۔
چھاپے ضلع کے علاقوں پڈر، کیشوان اور ٹھکرائی میں چار افراد کے گھروں پر مارے گئے جن کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون”یو اے پی اے“ تحت جعلی مقدمات درج ہیں۔
ایس ایس پی کشتواڑ نے دعویٰ کیا کہ جن لوگوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے وہ آزادی پسند سرگرمیوں میں ملوث تھے۔