مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے حکومت آزاد کشمیر کو اپنا کردار مو ثر انداز میں ادا کرنا ہو گا،فہیم کیانی

مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے حکومت آزاد کشمیر کو اپنا کردار مو ثر انداز میں ادا کرنا ہو گا،فہیم کیانی

 

مظفرآباد (فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف)تحریک کشمیر برطانیہ کے سربراہ فہیم کیانی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے حکومت آزاد کشمیر کو اپنا کردار مو ثر انداز میں ادا کرنا ہو گا۔
بیرون ممالک آباد کشمیریوں اور پاکستانیوں کے ساتھ روابط بڑھا کر ان کو عالمی سطح پر مسلہ کشمیر اجاگر کرنے کے لئے ان کی خدمات سے استفادہ کر نا ہو گا۔راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ عالمی سطح پر کشمیریوں کو ایک ہو نا ہو گا اور مشترکہ لائحہ عمل اختیار کر کے آ گے بڑھنا ہو گا
تاکہ بھارت پر مزید عالمی سطح پر دباو بڑھایا جائے۔ اس وقت ہماری توجہ اس بات پر ہو نی چاہے کہ بھارت مسلہ کشمیر کو متنازعہ تسلیم کرئے۔ آزاد کشمیر اور پاکستان میں تحریک آزادی کشمیر کی جدوجہد کو تحریری شکل میں لا کر آنے والی نسلوں کے لئے محفوظ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ بر طانیہ سے لیکر پر تگال تک تحریک آزادی کشمیر کے لئے تحریک کشمیر کی صورت میں مخلص اور بے لوث کارکنان موجود ہیں۔ فہیم کیانی نے کہا کہ ہر تحریک میں مشکل مراحل آتے ہیں لیکن نظریاتی وابستگی کسی کو اپنے مشن اور مقصد سے دور نہیں کرتی ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے نائب امیر جماعت اسلامی شیخ عقیل الرحمن نے کہا کہ تحریک کشمیر بر طانیہ کا کام قابل تعریف ہے ۔ عالمی سطح پر جو کاوشیں فہیم کیانی کر رہے ہیں اس کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور آزاد کشمیر کو اب اپنے تمام وسائل استعمال کر کے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو بھارتی ظلم سے آزاد کرنا ہو گا۔
تقریب سے سینئر حریت رہنما اور جموں و کشمیر سالویشن مومنٹ کے چیرمین الطاف احمد بٹ نے کہا کہ راجہ فہیم کیانی مسلہ کشمیر کے حوالے سے بر طانیہ اور یورپ میں اب ایک استعارہ بن چکے ہیں۔ دیار غیر میں جو کام تحریک کشمیر بر طانیہ کر رہی ہے اس کو مزید آگے بڑھانا ہو گا۔۔
مسلہ کشمیر بر طانیہ کا پیدا کردہ تھا اور اس کے حل کے لئے بر طانوی با اثر حلقوں تک رسائی ضروری ہے اور اس کام کا بیڑا فہیم کیانی نے اٹھایا ہے اور ہم ان کو ان کی کاوشوں پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2008 کے بعد تحریک آزادی کشمیر نوئے کی دہائی میں داخل ہو چکی ہے

 

جس کے لئے ہم نے بیس کیمپ میں مسلہ کشمیر کے حوالے سے اپنے کردار کو دبارہ متحرک کرنا ہو گا۔