چین نے پہلا تحقیقاتی مریخ مشن خلا میں روانہ کر دیا

چین نے پہلا تحقیقاتی مریخ مشن تیان وین 1 خلا میں روانہ کر دیا۔

چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق تیان وین 1 صوبے ہینان کے وین چانگ اسپیس لاؤنچ سینٹر سےروانہ کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تیان وین 1 متوقع طورپرفروری 2021 میں مریخ کے کثافتی دائرے میں داخل ہو گا۔

چینی میڈیا کا بتانا ہے کہ تیان وین 1مریخ کی آربٹنگ، لینڈنگ، روونگ کرنے والا انسانی تاریخ کا پہلا سنگل مشن ہو گا۔

تیان وین 1 کے مشن کمانڈرز، ڈویلپرز کے مطابق مریخ تحقیقاتی مشن سے خلائی تحقیق میں چین کے نئے باب کا آغازہوا ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل متحدہ عرب امارات نے بھی تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلا تحقیقاتی مشن سرخ سیارے کے نام سے مریخ پر روانہ کیا تھا۔