مقبوضہ کشمیر میں حریت پسند کمانڈر اشفاق احمد ڈار سمیت دو کشمیری نوجوان شہید ضلع میں موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی گئی ہیں، شہریوں کے احتجاجی مظاہرے

سری نگر()جنوبی کشمیر میں بھارتی فوج نے حریت پسند کمانڈر اشفاق احمد ڈار سمیت دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے ۔ بھارتی فوج کی بھاری جمعیت نے گزشتہ روز ضلع شوپیان میں چک صدیق خان علاقے کا محاصرہ کر لیا تھا ۔ پیر کے روز علی الصبح  تلاشی مہم کے دوران  بھارتی فوج  نے کمانڈراشفاق احمد ڈار سمیت دو نوجوانوں کو شہید کر دیا۔  قصبے کا محاصرہ جاری ہے نوجوانوں کی شہادت کی اطلاع ملتے ہی  شہریوں نے احتجاج کیا ۔  ضلع میں موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی گئی ہیں ۔ مقبوضہ کشمیر پولیس کے ٹویٹ کے مطابق لشکر طیبہ تنظیم سے وابستہ کمانڈر اشفاق احمد ڈار عرف ابو اکرم  سمیت دو نوجوان فورسز سے جھڑپ میں مارے گئے ۔کشمیر پولیس کے  انسپکٹر جنرل وجئے کمار  نے میڈیا کو بتایا کہ اشفاق احمد ڈار پولیس ملازمت ترک کر کے عسکریت پسندوں میں شامل ہوا تھا