مقبوضہ جموں و کشمیر :ہندی زبان کے استعمال کا جائزہ لینے کے لئے بھارتی پارلیمانی کمیٹی کا دورہ

سرینگر 12 جولائی ( ) مسلم اکثریتی علاقے جموں و کشمیر کو ہندو علاقے میں تبدیل کرنے کے لئے سرکاری زبانوں کے بارے میں بھارت کی پارلیمانی کمیٹی اگلے ہفتے مقبوضہ جموں و کشمیرکے سرکاری دفاتر میں ہندی زبان کے استعمال کا جائزہ لینے کے لئے علاقے کا دورہ کرے گی ۔
ٹیم میں بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیرین لوک سبھا اور ایوان بالاراجیہ سبھا کے ارکان شامل ہوں گے اور یہ بدھ کو مقبوضہ جموںوکشمیر پہنچے گی ۔ ارکان پارلیمنٹ نئی دہلی واپس جانے سے قبل سرینگر اور جموں میں سرکاری دفاتر کا معائنہ کریں گے۔کمیٹی کو سرکاری مقاصد کے لئے ہندی زبان کے استعمال میں پیش رفت کا جائزہ لینے کا اختیارہے اور اس کوآفیشل لینگویج ایکٹ1963 کے تحت قائم کیا گیا ہے۔