
بھارتی زیر قبضہ جموں وکشمیر: بھارتی پولیس نے سرجان برکاتی کو دوبارہ گرفتار کرلیا
سرینگر 15جنوری : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں پولیس نے حریت رہنما اور مذہبی مبلغ سرجان برکاتی کو ایک مرتبہ پھر گرفتار کر لیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے انہیں جمعرات کی شام ضلع شوپیاں کے علاقے ربن میں اپنے گھر سے گرفتار کیا۔ انکی گرفتاری کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔اطلاعات کےمطابق سرجان برکاتی کو آج بڈگام میں نماز جمعہ کی امامت کرنی تھی ۔انہیں2016 میں معروف نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد چلنے والے انتفادہ کے دوران گرفتار کیا گیا تھا ور چار برس کی غیر قانونی نظر بندی کے بعدگزشتہ برس 28اکتوبر کو رہا کیے گئے تھے۔ سرجان برکاتی نے 2016کی احتجاجی تحریک کے دوران اپنے مخصوص لہجے اور انداز سے آزادی کے حق میںنعروں کی وجہ سے کافی شہرت پائی تھی۔